ڈھاکہ(نیوز ڈیسک)رمضان المبارک مسلمانوں کا مقدس مہینہ ہے اس سال ایک ملک نے اس ماہ مبارک میں سکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔رمضان المبارک میں سکول بند رکھنے کا اعلان بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کی جانب سے سامنے آیا ہے، جہاں سرکاری پرائمری سکول رمضان المبارک کے 28 ایام میں بند رہیں گے۔ڈھاکا ٹریبیون کے مطابق محمد یونس کی سربراہی میں نگراں حکومت نے ملک میں دہائیوں سے چلی آ رہی کئی چھٹیوں کو ختم جب کہ کچھ چھٹیوں کے اوقات میں تبدیلی کی ہے۔
بنگلہ دیش کی وزارت پرائمری اینڈ ماس ایجوکیشن کی جانب سے ملک کے سرکاری پرائمری سکولز کیلئے سال 2025 میں تعطیلات کاکیلنڈرجاری کیا گیا ہے جس میں ہفتہ وار تعطیلات کے علاوہ 76 دن کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔چھٹیوں کے جاری شیڈول کے مطابق پرائمری سکولوں میں رمضان کی چھٹیاں 2 مارچ سے شروع ہوں گی۔ اس دوران رمضان، عیدالفطر، جمعۃ الوداع اور بنگلہ دیشی یوم آزادی کی چھٹیوں کو ملا کر مجموعی طور پر 28 دن سکول بند رہیں گے جب کہ عید کے بعد 8 اپریل سے کلاسز کا دوبارہ آغاز ہوگا۔
تعمیراتی سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں


