بمبئی (نیوزڈیسک)بھارتی ریاست گجرات میں کمبھ میلے سے واپس آتے ہوئے یاتریوں کی بس کو حادثہ پیش آگیا جس میں 7 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔کھائی میں گرنے سے بس کے دو ٹکڑے ہو گئے
بھارتی میڈیا کے مطابق کمبھ میلے سے واپس آنے والے یاتریوں کی بس کو گجرات کے ضلع ڈانگ میں حادثہ پیش آیا، جہاں بس 200 فٹ گہری کھائی میں جا گری۔ بس میں 48 افراد سوار تھے۔
پولیس کے مطابق حادثہ گجرات کے شہر ڈانگ میں پیش آیا جہاں یاتریوں سے بھری بس 200 میٹر گہری کھائی میں جاگری ۔ پولیس کے مطابق تیز رفتار بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی جاگری،کھائی میں گرنے سے بس کے دو ٹکڑے ہوگئے۔
پولیس اہلکاروں نے کئی گھنٹوں کی کوششوں سے لاشوں اورزخمیوں کو کھائی سے نکالا، واقعہ کے بعد پولیس اور امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق مدھیہ پردیش سے ہے۔

