Search
Close this search box.
جمعه ,26 جون ,2026ء

یوٹیوبر سے 300 سے زائد لڑکیوں کی نجی ویڈیوز برآمد

بھارت(نیوز ڈیسک)بھارت کی تیلگوفلم انڈسٹری کے اداکار راج ترن اور انکی سابقہ محبوبہ و ماڈل گرل لوانیہ کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ گزشتہ سال اداکار راج ترن اور ان کی سابقہ محبوبہ لوانیہ کا معاملہ سامنے آیا تھا اور اداکارہ کی جانب سے سابقہ دوست پر چیٹنگ کے الزام پر پولیس نے اسے شامل تفتیش کیا تھا۔ اب اس کیس میں اہم پیشرفت سامنےآئی ہے اور اداکارہ کے پیش کردہ ثبوتوں کی بنیاد پر پولیس نے ایک یوٹیوبر کو گرفتار کرلیا ہے، اداکارہ نے پولیس کو تفتیش میں بتایا تھاکہ یوٹیوبر لڑکیوں کی خفیہ اور نازیبا ویڈیوز ریکارڈ کرکے بلیک میل کرتا ہے جس پر پولیس نے کارروائی کی۔

رپورٹس کے مطابق حیدرآباد پولیس نے یوٹیوبر مستان سائی کو گرفتار کیا جس کے پاس سے 300 سے زائد خواتین کی خفیہ و نجی ویڈیوز برآمد کی ہیں۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یوٹیوبرز لڑکیوں سے محبت اور شادی کے دعوے کرتاتھا اور خفیہ طور پر ویڈیوز بنا لیتا تھا جبکہ یہی ملزم منشیات کیس میں گرفتار بھی ہوچکا ہے۔ بھارتی پولیس نے متاثرہ خواتین سے سامنے آکرمقدمہ درج کرانے کی اپیل کی ہے۔

3 ملکی ون ڈے سیریز میں شرکت کیلئے نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

یہ بھی پڑھیں