Search
Close this search box.
منگل ,14 جولائی ,2026ء

پاکستان کیساتھ امریکا کی ایک نئی پارٹنرشپ کا آغاز ہو رہا ہے، ساجد تارڑ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ساجد تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کیساتھ امریکا کی ایک نئی پارٹنرشپ کاآغاز ہورہا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ری پبلکن رہنما و سابق امریکی مشیرساجد تارڑ نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنی انتخابی مہم کے دوران فال آف کابل کا ذکر کرتے رہے۔

صدرٹرمپ کہتے ہیں جس طرح افغانستان سے انخلا ہوا یہ امریکن تاریخ میں ایک بدنما داغ ہے، افغانستان میں رہ جانے والے اسلحے کاباربارذکرکیا، انہوں نے کل مودی کی ٹیرف پالیسیوں کو بھی تنقید کانشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ ان حالات میں ٹرمپ کا تعریف کرنا پاکستان کیلئے بڑی کامیابی ہے، لابنگ نہیں پاکستان نے ڈیلیو کیا ہے، پاکستان نے ثابت کیا ہے کہ وہ دہشتگردی کے متاثرین ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ریاست پاکستان کیخلاف پی ٹی آئی کے دورمیں امریکا، چین، سعودی عرب سمیت دیگرممالک سے تعلقات خراب ہوئے۔

نوشہرہ؛ اسکول بس بے قابو ہوکر اُلٹ گئی، 10 طلبہ زخمی

یہ بھی پڑھیں