Search
Close this search box.
اتوار ,12 جولائی ,2026ء

سونامی کی پیشگوئی کرنیوالی ریوتا تسوکی ‘ کی رواں برس کیلئے پیشگوئی سامنے آگئی

ٹوکیو(نیوزڈیسک)ریو تاتسوکی نے مارچ 2011 میں بھی ایک خوفناک تباہی کی پیشگوئی کی تھی جو سچ ثابت ہوئی، معروف پیش گوئی کرنے والی شخصیت ریو تاتسوکی ( جنہیں “جاپان کی بابا وانگا” کے نام سے بھی جانا جاتا ہے) نے رواں سال جولائی میں ایک خوفناک میگا سونامی کی پیشگوئی کی ہے۔

ریو تاتسوکی نے رواں برس جولائی میں جاپان میں ایک خوفناک میگا سونامی کی پیشگوئی کی ہے جو جاپان اور اس کے ہمسایہ ممالک کو متاثر کر سکتا ہے۔ جاپانی حکومت نے نئے میگا زلزلے کی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نانکائی ٹراؤ کے علاقے میں 8 سے 9 شدت کے میگا زلزلے سے تقریباً 2 لاکھ 98 ہزار ہلاکتوں اور 1.8 ٹریلین ڈالر کے معاشی نقصان کا خدشہ ہے۔

یاد رہے کہ تاتسوکی نے مارچ 2011 میں ایک خوفناک تباہی کی پیشگوئی کی تھی اسی ماہ جاپان میں توہوکو زلزلہ اور سونامی آیا تھا ۔اب انہوں نے جولائی 2025 میں ایک خوفناک میگا سونامی کی پیشگوئی کی ہے جو جاپان اور اس کے ہمسایہ ممالک کو متاثر کر سکتا ہے۔

دوسری طرف نیوز ویک کے مطابق جاپانی حکومت نے بھی حال ہی میں ایک نئی رپورٹ جاری کی ہے جس میں سونامی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
کوئٹہ : سکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر معطل

یہ بھی پڑھیں