انقرہ (نیوزڈیسک)مفتی اعظم مصر نے اسرائیل کے خلاف عالمی اتحاد برائے مسلم علماء کا فتویٰ مسترد کر دیا۔مفتی اعظم مصر کا کہنا ہے کہ دین میں جہاد کا مقصد محض شہادتیں یا قربانی دینا نہیں بلکہ کچھ مسلم مقاصد کا حصول ہے۔
مفتی اعظم مصر کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل کے خلاف جہاد سے مسجد اقصیٰ یا مسلم علاقہ آزاد ہوتا ہے تو حماس کے جہادی حملوں کے بعد نظر آتا۔ لیکن اس میں صرف شہادتیں اور انسانوں کی قربانی کے سوا کچھ نظر نہیں آتا۔
اس وقت جب اسرائیل دنیا کا کوئی اصول نہیں مانتا، لوگوں کو جہاد کرنے کا کہنا محض مزید انسانوں کی قربانی دینے کے سوا کچھ نہیں ہے۔
دنیا میں زلزلے تیز ، زمین لرزنے لگی ، تائیوان میں عمارتیں لرز اٹھیں
