Search
Close this search box.
هفته ,11 جولائی ,2026ء

اسرائیل نے حملہ کیا تو پورا خطہ دھماکوں سے لرزاٹھے گا، ایران کا انتباہ جاری

تہران (اوصاف نیوز) اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ محمد باقر قالیباف نے دنیا کو خبردار کرتے ہوئے کہ اگر اسرائیل نے ایران پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو ایسا ہو گا جیسے بارود کے ڈھیر کو آگ لگا دی جائے . اور اس کا نتیجہ پورے خطے میں تباہی کی صورت میں نکلے گا۔

قالیباف نے گذشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے ان بیانات کو بے وقعت قرار دیا جن میں ایرانی ایٹمی پروگرام کو ختم کرنے پر زور دیا گیا تھا۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا کہنا ہے کہ ایسے بیانات کا ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات پر کوئی اثر نہیں ہو گا۔

قالیباف نے مزید کہا کہ اسرائیل، واشنگٹن کی اجازت کے بغیر کسی بھی “مہم جوئی” کا ارتکاب نہیں کرے گا، تاہم انھوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران پر حملہ کیا گیا تو “ایران امریکی اڈوں کو نشانہ بنا کر جواب دے گا”۔ کو جواب دے گا”۔

ایرانی اسپیکر کی جانب سے یہ دھمکی ایسے وقت میں سامنے آئی جب امریکی انتظامیہ نے کل ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ وہ اُن تمام افراد اور اداروں کا احتساب جاری رکھے گی جو ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کو فروغ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیزنٹ کے مطابق “ایران کی جانب سے میزائلوں اور دیگر عسکری صلاحیتوں کی تیز رفتار ترقی، امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے”۔ انھوں نے مزید کہا کہ “یہ پیش رفت مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام پیدا کرتی ہے اور ان بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے جن کا مقصد ان ٹیکنالوجی کے پھیلاؤ کو روکنا ہے”۔
مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں جدید اسلحہ سےبھرے ٹرک پہنچادیئے

یہ بھی پڑھیں