اسلام آباد(اوصاف نیوز)پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے دستاویزی ثبوت کے ذریعے را نے دہشتگرد حملہ تیار کیا تاکہ پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کیا جاسکے۔
منظر عام پر انے والے دستاویزات میں ریزسٹنس فرنٹ اور پیپل اینٹی فاشسٹ فرنٹ دونوں دہشتگرد تنظیموں کا نام شامل ہیں۔ لیک دستاویزات کیٹگری گیما بی حیثیت کے حامل تھے منصوبے کے مطابق بھارت مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کی خون کی ہولی کھیلنا تھا ۔
منصوبے کے مطابق بھارتی پروپیگنڈا مشین نے اس حملے کی ذمہ داری پاکستان پر ڈالنی تھی کسی منصوبے کے مطابق را نے مکاری کے ساتھ پاکستان پر الزام عائد کرنا تھا اور حملے میں استعمال اسلحہ کو شمالی وزیرستان سے سپلائی کئے جانے کا الزام عائد کرنا تھا۔
لیک ہونے والی دستاویزات کے مطابق اس آپریشن کا مقصد امریکی محکمہ خارجہ اور دیگر عالمی طاقتوں کو پاکستان کے خلاف متنفر کرنا تھااسی منصوبے کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کا بہانہ بنا کر بھارتی تسلط کو تقویت بخشنا اور کشمیریوں کی نسل کشی کرنا تھا۔
اس منصوبے کا ایک اہم مقصد پاکستانی فوج کی 12 کور کو مشرقی محاذ پر مصروف کرنا تھا۔ بلوچستان میں بھارتی راء اپنی حمایت یافتہ بی ایل اے اور دیگر دہشتگرد گروپوں کو سہولت فراہم کرنا چاہتا تھا۔۔
لیک ہونے والی دستاویزات کے مطابق بھارت مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے حملے کا بہانہ بنا کر سنھ تاس معاہدے کو معطل کرنا تھااس اس فالس فلیگ آپریشن کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال میں بھارتی فوج کو پاکستان کے اندر 1.2 کلومیٹر تک کاروائیاں کا منصوبہ دیا گیا۔
بھارت بفر زون میں سٹریٹیجک قوت کو تقویت دے کر عالمی قوانین کے آرٹیکل 51 کو استعمال کیا جانا تھا ۔۔منصوبے میں تین پیرا کمانڈو اور ٹی 90 ارمڈ فارمیشن استعمال کیا جانا تھا بھارتی فضائیہ کو بری فوج کو کور کرنے کا استعمال دیا جانا تھا۔۔
ان دستاویزات میں امریکی نائب صدر جے ڈی وانز کے وزٹ کا باقاعدہ ذکر کیا گیا ہے لیک ہونے والے دستاویزات میں باقاعدہ طور پر بھارتی میڈیا پروپگنڈا سٹریٹجی کا ذکر کیا گیا ہے اس سٹریٹجی کے مطابق دو سے چار گھنٹے کے بعد جالی ویڈیوز اور تصویروں سے بھارتی پرپیگنڈا کیا جانا تھا۔
خیبر پختونخوا: ناخوشگوار واقعہ کی بروقت اطلاع کیلئے 50 سائرن سسٹم نصب

