نئی دہلی/اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف جنگی تیاریوں کے دعوے ایک بار پھر بے نقاب ہو گئے ہیں، جب کہ بھارتی فوج کی جنوبی مغربی کمانڈ سے لیک ہونے والی ایک خفیہ رپورٹ نے سنسنی خیز انکشافات کر دیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی مغربی سرحد پر تعینات بھارتی افواج کو اپنے ٹینکوں کے لیے بنیادی نوعیت کا سستا گولہ بارود بھی دستیاب نہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے شمالی سرحد پر چین کے ساتھ تناؤ کے باعث بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود شمالی علاقوں کی طرف منتقل کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں مغربی محاذ پر تعینات فورسز شدید قلت کا شکار ہیں۔
سب سے اہم انکشاف ایک بھارتی کمانڈر کے بیان سے سامنے آیا، جس نے عام اور دستیاب بارود کی قلت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی صورتحال میں موثر جنگی تیاری ممکن نہیں۔
اس غیر متوازن اور کمزور عسکری تیاری کے باوجود، بھارت بیک وقت چین اور پاکستان کے خلاف دو محاذوں پر جنگ کی دھمکیاں دیتا رہا ہے، جس پر اب ماہرین دفاعی تجزیہ نگاری میں اس کی حکمت عملی پر سنجیدہ سوالات اٹھا رہے ہیں۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ رپورٹ نہ صرف بھارتی فوج کی موجودہ صورتحال کا عکاس ہے بلکہ خطے میں مصنوعی جنگی فضا پیدا کرنے کی کوششوں کو بھی بے نقاب کرتی ہے۔
پاکستانی حلقوں میں اس انکشاف کو بھارت کی جنگی دھمکیوں کے پس پردہ کھوکھلے دعوؤں کا ثبوت قرار دیا جا رہا ہے۔ دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق، یہ وقت بھارت کے لیے دعوے چھوڑ کر خطے میں امن کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھانے کا ہے۔
رپورٹ کے منظرعام پر آنے کے بعد بھارت کی جنگی صلاحیت اور تیاریوں کے دعوے مزید مشکوک ہو چکے ہیں، جبکہ پاکستان بدستور اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے پرعزم اور مکمل تیار ہے۔
مزیدپڑھیں:شناختی کارڈ بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے اہم خبر

