نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارتی خاتون نجومی کی پیشگوئی سچ ثابت، احمد آباد طیارہ حادثے سے ایک ہفتہ قبل تباہ کن فضائی سانحے کی پیشگوئی کی تھی۔
ایئر انڈیا کے حالیہ افسوسناک طیارہ حادثے کے بعد بھارتی نجومی ” ایسٹرو شرمیستا” کی پیشگوئی نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے، نجومی نے صرف ایک ہفتہ قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر 2025 میں ہوابازی کے شعبے میں خطرناک حادثات کی پیشگوئی کی تھی، جو حیران کن طور پر درست ثابت ہوتی نظر آ رہی ہے۔
ایسٹرو شرمیستا نے 5 جون 2025 کو ایک پوسٹ میں خبردار کیا تھا کہ’ میں اب بھی 2025 میں طیارہ حادثے اور ہوابازی کے شعبے میں تباہی کی پیش گوئی پر قائم ہوں۔‘

اور آج (12 جون 2025) کو ایئر انڈیا کی پرواز AI171، جو بوئنگ 787 ڈریم لائنر پر لندن گیٹوک کے لیے روانہ ہوئی تھی، احمد آباد سے اڑان بھرنے کے چند منٹ بعد ہی گر کر تباہ ہو گئی۔ اس حادثے میں تمام 242 مسافر تھے ایک معجزاتی طور پر زندہ بچ گیا، مسافروں میں 53 برطانوی شہری بھی شامل تھے، جو جان کی بازی ہار گئے۔
حادثے کے بعد نجومی کی پرانی ٹویٹ وائرل ہو گئی، اور بھارتی سوشل میڈیا صارفین حیرانی اور خوف کے ملے جلے تبصرے کررہے ہیں، ایک بھارتی صارف نے لکھا’ آپ نے ایک بار پھر اپنی پیشگوئی کی درستگی ثابت کر دی، میں حیرت زدہ ہوں۔”
ماہرین حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں، جبکہ یہ نجومی کی پیشگوئی عوامی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
مزیدپڑھیں:اداکارہ سعدیہ امام نے روتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی، مداح پریشان


