Search
Close this search box.
بدھ ,08 جولائی ,2026ء

ٹیکساس اور نیو میکسیکو میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، سیلابی صورتحال برقرار،الرٹ جاری

ٹیکساس (اوصاف نیوز)امریکی ریاستوں ٹیکساس اور نیو میکسیکو میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی۔ سیلابی ریلے سب کچھ بہا لے گئے۔

رپورٹ کے مطابق سیلاب کے باعث نیومیکسیکو میں 2 بچوں سمیت 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ مون سون بارشوں سے ریوریڈوسو دریا کی سطح بیس فٹ تک بلند ہوگئی۔

ٹیکساس میں بھی سیلابی صورتحال برقرار ہے۔ سیلاب کے باعث ہلاکت افراد کی تعداد 119 تک پہنچ چکی ہیں۔ حکام کے مطابق 171 افراد تاحال لاپتا ہے جن کی تلاش جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ جمعے کو ٹیکساس کا دورہ کریں گے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے ٹیکساس میں آنے والے سیلاب کو ”بڑا قدرتی سانحہ“ قرار دیا تھا اور ریاست کی مدد کے لیے وفاقی وسائل کا استعمال شروع کیا۔

ایک رپورٹ کے مطابق سیلاب سے متاثرہ خاندان آہستہ آہستہ اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں تاکہ نقصانات کا جائزہ لے سکیں، جبکہ مقامی حکام امدادی، بازیابی اور صفائی کے کاموں میں مصروف ہیں۔

حوثیو ں جنگجووں نےاسرائیل جانیوالے جہاز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی، ویڈیووائرل

یہ بھی پڑھیں