لندن (اوصاف نیوز)سابق وزیراعظم وبانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے اپنے بچوں قاسم اور سلیمان خان کی پاکستان آمد سے متعلق حکومتی وزرا کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں جمائمہ نے کہا کہ ان کے بچوں کو اپنے والد سے سے فون پر بات کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت نے اب کہا ہے کہ اگر بچے ان سے ملنے کے لیے وہاں جائیں گے تو انہیں بھی گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا جائے گا۔
جمائمہ کا کہنا تھا کہ یہ کسی جمہوریت یا ایک فعال ریاست میں نہیں ہوتا، یہ سیاست نہیں بلکہ ذاتی انتقام ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما نعیم پنجوتھا نے کہا تھا کہ عمران خان کے دونوں بیٹے قاسم اور سلیمان اپنے والد کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے پاکستان آئیں گے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے نعیم پنجوتھا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں بھی تحریک میں شامل ہوں گی مگر تحریک کی قیادت پی ٹی آئی عہدے دار کریں گے۔
My children are not allowed to speak on the phone to their father @ImranKhanPTI. He has been in solitary confinement in prison for nearly 2 years.
Pakistan’s government has now said if they go there to try to see him, they too will be arrested and put behind bars.
This doesn’t… https://t.co/ccM7QFPmlV pic.twitter.com/z2v6PKgHto— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) July 10, 2025
دوسری جانب وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کے صاحبزادوں کا مقصد سیاسی انتشار پھیلانا ہے تو انہیں پاکستان آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
گزشتہ سال 276 ارب روپے کی بجلی چوری،بڑی کمپنیاں ملوث نکلیں، وزیرتوانائی

