غزہ(نیوز ڈیسک)غزہ میں بدترین اسرائیلی جارحیت جاری، مزید 47 فلسطینی شہیدہوگئے،کئی افراد کو امدادی مراکز کے قریب حملے کرکے شہید کیا گیا، پانی لینے کے انتظار میں کھڑے بچوں سمیت اب تک 700 سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور صہیونی فورسز کے حملوں آج صبح سے اب تک مزید 47 فلسطینی شہید ہوگئے۔
قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق میڈیکل ذرائع نے مقامی نمائندوں کو بتایا کہ صبح سویرے سے اب تک غزہ بھر میں حملوں کے نتیجے میں کم از کم 28 افراد شہید ہو چکے ہیں۔
الجزیرہ کے مطابق ان میں سے ان میں سے 27 افراد غزہ شہر اور شمالی اور جنوبی غزہ کی پٹی کے علاقوں میں شہید کیے گئے، ان میں سے کئی افراد کو امدادی مراکز کے قریب حملے کرکے شہید کیا گیا۔
ممبئی اسٹاک ایکسچینج کو بم سے اڑانے کی دھمکی

