Search
Close this search box.
جمعه ,26 جون ,2026ء

چین: باؤڈنگ میں ایک سال جتنی بارش ایک ہی دن میں برس گئی

بیجنگ(انٹرنیشنل ڈیسک)شمالی چین کے صنعتی شہر باؤڈنگ میں تقریباً ایک سال جتنی بارش ایک ہی دن میں برس گئی۔ بارش کے نتیجے میں 19 ہزار سے زائد افراد کو گھروں سے نکالنا پڑا۔

چینی میڈیا کے مطابق صرف 24 گھنٹوں میں 448 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ ہوئی ہے جس سے فلیش فلڈز، بجلی کے بریک ڈاؤن اور سڑکوں و پلوں کو نقصان پہنچا۔

بیجنگ میں شدید بارشوں کے بعد ممکنہ آفات کا انتباہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

محکمۂ موسمیات نے 16 میں سے 10 اضلاع میں مٹی کے تودے اور زمین کھسکنے کے خدشے کے پیشِ نظر وارننگ جاری کی ہے، یہ وارننگ جمعے کو ہونے والی شدید بارشوں کے بعد جاری کی گئی ہے۔

حکام نے پہاڑی علاقوں میں اچانک آنے والے سیلاب کے خطرے سے بھی خبردار کیا ہے۔
مزیدپڑھیں:میاں اظہر کے انتقال کے باعث لاہور کی خالی ہونےوالی نشست این اے 129 پرپی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کو ن لڑیگا،فیصلہ کرلیاگیا

یہ بھی پڑھیں