کولوراڈو (اوصاف نیوز)ڈینور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیارے میں آگ بھڑک اٹھی،بوئنگ سیون تھری سیون طیارہ ٹیک آف کی تیاری کررہا تھا،
عالمی میڈیا کے مطابق ڈینور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امریکن ایئرلائنز کے طیارے کے پہیے میں آگ بھڑک اٹھی۔
بوئنگ سیون تھری سیون طیارہ ٹیک آف کی تیاری کررہا تھا۔ طیارے میں 173 مسافروں اور عملے کے ارکان کو ہنگامی دروازوں سے بحفاظت اتار لیا گیا۔
واقعے میں ایک شخص زخمی ہوا جسے طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔ طیارہ ڈینور سے میامی کیلئے پرواز بھرنے کی تیاری کررہا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ انجن وائبریشن کے باعث جہاز کا رخ ڈینور کی طرف موڑ دیا گیا تھا اور وہ باحفاظت لینڈ کر گیا تھا لیکن پھر گیٹ پر ٹیکسی کرتے ہوئے انجن میں آگ لگ گئی۔
خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا، اور فائر فائٹرز نے جلد آگ پر قابو پالیا۔ مذکورہ طیارہ کولوراڈو اسپرنگس سے اڑان بھر کے ٹیکساس کے شہر ڈیلاس جا رہا تھا جس دوران یہ واقعہ پیش آیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:یمنی حوثیوں کا اسرائیل جانے والے بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا اعلان
