لندن (اوصاف نیوز)برطانیہ ، فرانس ، کینیڈا اور مالٹا کے بعد مزید پرتگال اور جرمنی نے بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دے دیا۔
پرتگال کے وزیر خارجہ پاولو رینگل نے کہا ہے کہ وہ آئندہ ماہ کے آغاز میں فلسطین کو تسلیم کرنے کی تیاری میں ہیں، صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں ،پرتگال ایک خود مختار ملک ہے اور اس کی پالیسی کا دوسرے ملکوں سے تعلق نہیں۔
دوسری جانب جرمن وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اگر دو ریاستی عمل کے لیے مذاکرات شروع نہ ہوئے تو جرمنی فلسطین کو تسلیم کرنے پر مجبور ہو گا۔
یاد رہے گزشتہ روز فرانسیسی وزیرِ خارجہ نے کہا تھا کہ فرانس اور 14 دیگر ممالک نے اقوام متحدہ کی ایک کانفرنس میں ’نیو یارک کال‘ پر دستخط کیے ہیں جس میں دنیا بھر سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:رحیم یارخان:نامعلوم افراد کا شیخانی پولیس چوکی پربھاری ہتھیاروں سے حملہ، 5 اہلکارشہید،2 زخمی
