Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

پلوامہ حملے اور مودی کی کرپشن بےنقاب کرنے والے ستیہ پال کی پراسرار موت

نئی دہلی ( نیوز ڈیسک)پلوامہ حملے اور مودی کی کرپشن کو بے نقاب کرنے والے مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال کی پراسرار موت نے کئی سوالات کو جنم دے دیا۔سابق گورنر مقبوضہ کشمیر ستیہ پال پلوامہ حملے کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے پر مودی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے رہے۔ انہوں نے حالیہ ٹویٹ میں بھارتی حکومت کی جانب سے دھمکیوں کا انکشاف بھی کیا تھا۔

ستیہ پال نے اپنی حالیہ ٹویٹ میں لکھا تھا کہ چاہے میں رہوں یا نہ رہوں۔ میں ہمیشہ سچ بتاؤں گا۔ مجھ پر حکومت کی جانب سے بے انتہا دباؤ ہے۔ اور مقبوضہ کشمیر کی پالیسیوں پر خاموش رہنے کے لیے مسلسل دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

انہوں نے راہول گاندھی سے گفتگو میں انکشاف کیا تھا کہ پلوامہ واقعہ کو مودی نے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا۔ پانچ ایئر کرافٹس کی ضرورت تھی لیکن انہیں نہیں دیئے گئے۔ پلواما واقعہ کی شام کو ہی میں نے وزیراعظم کو بتا دیا تھا کہ یہ ہماری غلطی سے ہوا ہے۔ اگر ہم ایئر کرافٹ دے دیتے تو یہ واقعہ نہیں ہوتا۔

سابق گورنر نے کرن تھاپر کے انٹرویو میں بھی مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا۔ کہ میں واضح کر دوں وزیراعظم مودی کو کرپشن سے کوئی نفرت نہیں ہے۔ میری اس بات پر حکومت اگر مجھ سے ناراض ہوتی ہے۔ تو ہو مگر جو حقیقت ہے وہ میں بیان کروں گا۔

تاریخ گواہ ہے کہ مودی نے ہمیشہ اپنے مذموم سیاسی مقاصد کے لیے تنقیدی آوازوں کو دبایا ہے۔ مودی کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب کرنے والے ستیہ پال کی پراسرار موت بھارتی ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کا شاخسانہ ہے۔
99 ہاؤسنگ سوسائٹیز غیر قانونی قرار ،نام سامنے آگئےمزید پڑھیں:

یہ بھی پڑھیں