Search
Close this search box.
پیر ,06 جولائی ,2026ء

اسرائیلی آرمی چیف نے غزہ پر قبضے کے منصوبے کی منظوری دے دی

غزہ( نیوز ڈیسک) اسرائیلی آرمی چیف نے غزہ پر قبضے کے منصوبے کی منظوری دے دی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال ضامر نے اتوار کو غزہ جنگ کے اگلے مرحلے کی منظوری دی۔

اس حوالے سے ان کے فیلڈ ٹور کے موقع پر ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ پر حملوں کی شدت میں اضافہ کیا جائے گا اور علاقے پر دوبارہ قبضہ کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جائے گا۔

اسرائیلی آرمی چیف نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے آپریشن گڈیون چاریوٹس کے مقاصد حاصل کر لیے ہیں، جو مئی میں ایک زمینی حملہ تھا جس کا مقصد غزہ کی پٹی کے مقبوضہ علاقوں کو مزید بڑھانا اور شمالی غزہ سے فلسطینیوں کو مکمل طور پر نکالنا تھا۔
مزید پڑھیں:آج سے ملک بھر میں مون سون کی شدت میں اضافے کا امکان

یہ بھی پڑھیں