Search
Close this search box.
پیر ,06 جولائی ,2026ء

سعودی شہزادہ فہد بن مقرن کی والدہ انتقال کر گئیں

ریاض(نیوز ڈیسک) سعودی عرب کے شہزادے فہد بن مقرن بن عبد العزیز آل سعود کی والدہ انتقال کر گئیں۔

سعودی ایوانِ شاہی نے جاری کیے گئے بیان میں اس بات کا اعلان کیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق ایوانِ شاہی نے بتایا ہے کہ شہزادہ فہد بن مقرن بن عبد العزیز آل سعود کی والدہ کی نمازِ جنازہ آج جمعرات کو بعد نمازِ مغرب مسجد الحرام میں ادا کی گئی۔

ایوان شاہی کی جانب سے شہزادہ فہد بن مقرن بن عبد العزیز آلِ سعود سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی والدہ کے لیے رحمت، مغفرت اور بلندیٔ درجات کی دعا کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:جب تک مقدمہ ختم نہیں ہوتا، پارلیمانی کمیٹی کوئی قدم آگے نہیں بڑھا سکتی ، بیرسٹر عمیر نیازی

یہ بھی پڑھیں