Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

23 سالہ دلہن نے 25 شادیاں کرکے لاکھوں لوٹ لیے، قانون کے شکنجے میں آگئی

بھوپال (نیوز ڈیسک) بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے شیو نگر سے تعلق رکھنے والی 23 سالہ انورادھا نامی خاتون نے کم از کم 25 مردوں سے شادی کرکے لاکھوں روپے، زیورات اور قیمتی سامان لوٹنے کا انکشاف ہوا ہے۔ انورادھا ہر شادی کے چند دن بعد سہاگ رات گزارنے کے بعد نقدی اور سامان لے کر فرار ہو جاتی تھی۔

پولیس کے مطابق انورادھا ایک منظم گینگ کا حصہ تھی جو مختلف ریاستوں میں ایسے مردوں کو نشانہ بناتا تھا جو شادی کے لیے دلہن کی تلاش میں ہوتے۔ گینگ کے کارندے انورادھا کی تصاویر دکھا کر دو سے پانچ لاکھ روپے تک وصول کرتے، پھر دھوم دھام سے شادی کروائی جاتی اور چند ہی دنوں میں دلہن نقدی، زیورات اور موبائل فون لے کر غائب ہو جاتی تھی۔

انورادھا کی حقیقت اس وقت سامنے آئی جب اس کے ایک شوہر وشنو گپتا نے ایف آئی آر درج کروائی۔ وشنو نے بتایا کہ اسے سنیتا اور پپو مینا نامی دو افراد نے مثالی دلہن دلوانے کا وعدہ کیا تھا، جس کے بعد اس نے انورادھا سے شادی کی اور 2 لاکھ روپے ادا کیے۔ شادی سوائی مادھو پور میں ہوئی لیکن صرف 7 دن بعد ہی انورادھا تمام سامان سمیت غائب ہو گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انورادھا اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور کیس کی تفتیش جاری ہے۔ حکام نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ شادی کے معاملے میں جعل ساز گروہوں سے ہوشیار رہیں۔
مزیدپڑھیں:پاک بھارت پابندی کے باوجود درآمدات کا بڑا انکشاف

یہ بھی پڑھیں