نیو یارک ( اوصاف نیوز)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خطاب کے دوران مسلم ممالک کے رہنماؤں نے بائیکاٹ کرتے ہوئے اجلاس سے واک آؤٹ کردیا ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80واں اجلاس جاری ہے، اسرائیلی وزیراعظم کے خطاب سے پہلے ہی جنرل اسمبلی کا حال خالی ہوگیا، نیتن یاہو کے خطاب کے دوران ہال میں رہ جانے والے رہنماؤں نے بھی بھرپور احتجاج کیا ہے۔
⚡️BREAKING
Mass walkout of Foreign Delegations from the UN General Assembly Hall as Netanyahu takes the stage to Speak pic.twitter.com/NjyEYIf38g
— Iran Observer (@IranObserver0) September 26, 2025
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف بھی اب سے کچھ دیر بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف کی تقریر کے موقع پر تمام مسلم اور عرب رہنما جنرل اسمبلی میں واپس آ جائیں گے۔
جنرل اسمبلی سے آج چین کے وزیر اعظم لی چیانگ، اور بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس بھی خطاب کریں گے۔
مزید پڑھیں:بھارت کو جنگ میں دیا گیا جواب تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا؛ مذاکرات کیلیے تیار ہیں؛ وزیراعظم
