استنبول(نیوز ڈیسک) ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ کے گرفتار رکن نے اسرائیلی جیل میں اسلام قبول کرلیا۔
ترک خبررساں ایجنسی کے مطابق فلوٹیلا میں شامل کشتی ’ماریا کرسٹن‘ کے اطالوی کپتان توماسو بورٹولازی نے اسرائیلی فوج کی جانب سے گرفتار کیے جانے کے بعد جیل میں اسلام قبول کرلیا۔
“My company was from Türkiye and almost all were Muslims”
“While they were praying, the police of the Israeli occupation force came inside and impeded them.”
“I felt the need to oppose this and after, with my friend, I said the shahadah”
Italian activist Tommaso Bortolazzi,… pic.twitter.com/PPbPlmi7sl
— Anadolu English (@anadoluagency) October 4, 2025
اسرائیلی جیل سے رہائی کے بعد ترکیے پہنچنے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے توماسو نے کہاکہ وہ اس لیے فلوٹیلا میں شامل ہوئے کیونکہ ان کے خیال میں یہی وہ بہترین کام تھا جو وہ فلسطینیوں کے لیے کرسکتے تھے۔
توماسو نے کہا کہ اسرائیلی جیل میں گزرا وقت بہت ہی سخت تھا، ان کے ساتھی ترکیے سے اور ان میں تقریباً سب ہی مسلمان تھے۔
توماسو کے مطابق ان کے ساتھی جب جیل میں نماز ادا کرتے تو اسرائیلی فوجی انہیں روکتے تھے، انہیں اسکی مخالفت کرنے کی ضرورت محسوس ہوئی اور انہوں نے کلمہ پڑھا۔
توماسو کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود اس کا انتخاب کیا اور وہ بہت خوش ہیں، انہیں ایسا لگا جیسے ان کا دوسرا جنم ہوا ہے۔
مزیدپڑھیں:ویمنز ورلڈکپ: بھارتی ٹیم کا پاکستان کو جیت کیلئے 248 رنز کا ہدف
