منیلا(انٹرنیشنل ڈیسک)فلپائن میں آج دوسری بار زمین لرزنے لگی تو ہر طرف خود پھیل گیا۔ لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور دفتروں سے نکل کر باہر کھلی جگہوں پر آ گئے۔ اس مرتبہ زلزلہ کی شدت 6.9 ہے۔ امدادی اداروں نے شہریوں سے مستعد رہنے کی اپیل کی ہے۔
زلزلہ سے ہونے والے نقصانات کا ابھی کوئی اندازہ نہیں۔ امدادی اداروں کی طرف سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مستعد رہیں۔ سکولوں اور دفتروں میں سیکورٹی پروٹوکول نافذ کر دیے گئے ہیں۔انجینئرنگ ٹیموں کو پلوں، عمارتوں اور سڑکوں کی جانچ کے لیے بھیجا گیا ہے۔
فلپائن کے جنوبی حصہ میں آج ایک بار پھر شدت آمیز زلزلہ نے لوگوں کو خوف میں مبتلا کر دیا ہے۔
فلپائن کے زلزلہ ماہرین نے بتایا کہ جمعہ کو ساحل سے دور سمندر میں 6.9 شدت کا زلزلہ آیا، اور یہ وہی علاقہ ہے جہاں آج صبح 7.6 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔
اس بار بھی زلزلہ کا مرکز جنوبی فلپائن کے قریب سمندر کے اندر تھا۔ چند گھنٹوں کے وقفہ پر آئے 2 شدید زلزلوں نے سائنسدانوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
فلپائن ’پیسفک رِنگ آف فائر‘ پر واقع ہے، جہاں اکثر آتش فشاں پھٹتے ہیں اور زلزلے بھی آتے رہتے ہیں۔
فلپائن میں زلزلہ آنا عام بات ہے، لیکن ایک ہی دن میں 2 شدید زلزلے کسی خطرے کی گھنٹی بھی ہو سکتے ہیں۔ ریختر سکیل پر 6.9 شدت کے جھٹکوں کو سنگین مانا جاتا ہے، اور اسے صبح آئے 7.6 شدت کے زلزلہ کا آفٹر شاک بھی نہیں کہا جا سکتا۔
بہرحال، سرکاری ایجنسیوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھبرائیں نہیں، لیکن محتاط و مستعد ضرور رہیں۔ یہ بھی جانکاری دی گئی ہے کہ اسکولوں اور دفتروں میں سیکورٹی پروٹوکول نافذ کر دیے گئے ہیں۔ ساتھ ہی انجینئرنگ ٹیموں کو پلوں، عمارتوں اور سڑکوں کا معائنہ کرنے کے لیے بھیجا گیا ہے تاکہ کسی بھی نقصان کا بروقت پتہ لگایا جا سکے۔ آفاتِ سماوی یعنی ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے نمٹنے والی ایجنسیوں نے عوام کو ہدایت دی ہے کہ وہ ہنگامی صورتحال کے لیے اپنا بیگ تیار رکھیں اور ریڈیو یا موبائل کے ذریعے دی جانے والی سرکاری اطلاعات پر دھیان دیں۔
آج صبح جب فلپائن میں 7.6 شدت کا طاقتور زلزلہ آیا تو وسیع علاقوں میں سونامی کی وارننگ جاری ہو گئی تھی۔
آج صبح فلپائن میں زلزلہ کا جو شدید جھٹکا محسوس کیا گیا تھا، اس نے افرا تفری کا ماحول پیدا کر دیا تھا۔ بوقت صبح زلزلہ کی شدت ریختر سکیل پر 7.6 درج کی گئی تھی۔
اس زلزلے کے بعد حکام نے سونامی کی وارننگ جاری کی تھی۔ ساتھ ہی شہریوں کو آفٹر شاکس (زلزلہ کے بعد آنے والے جھٹکوں) کے لیے تیار رہنے کا مشورہ دیا تھا۔
فلپائن انسٹی ٹیوٹ آف وولکینولوجی اینڈ سسملوجی کے مطابق زلزلہ کا مرکز فلپائن کے ساحلی علاقے دواؤ اورینٹل کے منئے ٹاؤن سے تقریباً 62 کلومیٹر دور سمندر میں تھا۔ یہ زلزلہ زمین کے اندر تقریباً 10 کلومیٹر گہرائی میں فالٹ لائن پر آیا تھا۔
مزیدپڑھیں:انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے ہوشیار! ایف بی آر نے وارننگ دیدی


