ملائیشیا(اوصاف نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملائیشیا کے ایئرپورٹ پر استقبال کے دوران ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ملائیشیا کے دورے پر کوالالمپور پہنچے جہاں ایئرپورٹ پر ان کا پرجوش استقبال کیا گیا۔ امریکی صدر واشنگٹن سے 23 گھنٹے طویل پرواز کے بعد کوالالمپور پہنچے۔
جہاں ملائیشیا کے صدر انور ابراہیم اور دیگر اعلیٰ حکام نے ایئرپورٹ پر ڈونلڈ ٹرمپ کا استقبال کیا۔ امریکی صدر کا ایئرپورٹ پر استقبال روایتی رقص سے کیا گیا۔ ملائیشیا کے روایتی فنکاروں نے رقص کرکے ڈونلڈ ٹرمپ کا استقبال کیا۔
اس دوران خود امریکی صدر بھی اس ڈانس کا حصہ بن گئے جب کہ ان کے ساتھ کھڑے ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم تالیاں بجا رہے تھے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔
واضح رہے کہ امریکی صدر کا دورہ ملائیشیا ایسٹ ایشین سمٹ (ای اے ایس) میں شرکت کے لیے ہے جہاں ڈونلڈ ٹرمپ علاقائی تعاون اور سفارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پہنچے ہیں۔
امریکی صدر کی سربراہی اجلاس کے دوران چینی صدر شی جن پنگ سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ اس سے قبل امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ ملائیشیا جا رہے ہیں جہاں وہ کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان امن معاہدے پر دستخط کریں گے۔
WELCOME DANCE: President Trump shows off his moves after exiting Air Force One in Malaysia. pic.twitter.com/PTcJlGjwKC
— Fox News (@FoxNews) October 26, 2025
مزید پڑھیں:ڈیجیٹل اکائو نٹ صارفین ہوشیار!جانئے اہم خبر



