Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

آذر بائیجان: یومِ فتح کی پریڈ میں جے ایف17 تھنڈرطیاروں کی گھن گرج نے دیکھنے والوں کا لہو گرمادیا

باکو(نیوز ڈیسک)آذر بائیجان کے یومِ فتح کی پریڈ میں باکو کی فضاؤں میں جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج نے دیکھنے والوں کا لہو گرما دیا۔

آذر بائیجان کے یومِ فتح کی پریڈ میں پاک فوج کے خصوصی دستے نے شرکت کی اور قومی پرچم تھامے ہوئے پاکستانی فوجی دستے نے مہمانوں کو سلامی دی۔

پاکستانی ہیلی کاپٹروں نے بھی ترکیے اور آذربائیجان کے ساتھ مل کر فلائی پاسٹ میں حصہ لیا۔

باکو کی فضاؤں میں جے ایف 17 تھنڈر اور ایف 16 طیاروں کی گھن گرج نے بھی دیکھنے والوں کا لہو گرمادیا۔

زمین پر ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش بھی کی گئی۔ دیکھنے والوں نے پاکستان، آذربائیجان اور ترکیے کے فوجی دستوں کی مہارت کو خوب سراہا۔
مزیدپڑھیں:تیسرا ون ڈے: پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر سیریز جیت لی

یہ بھی پڑھیں