Search
Close this search box.
جمعرات ,02 جولائی ,2026ء

مرادآباد: چھ بچوں کی ماں ادھیڑ عمری میں عشق میں گرفتار، عاشق نے شادی سے انکار پر معاملہ تھانے پہنچ گیا

مرادآباد(نیوز ڈیسک) اتر پردیش کے مرادآباد میں ایک حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے جہاں چھ بچوں کی ماں ادھیڑ عمری میں محبت میں گرفتار ہوگئی، لیکن جس شخص کے لیے اس نے اپنا گھر بار چھوڑا، وہی اسے اپنانے سے انکار کرتا رہا۔ معاملہ سنگین ہونے پر خاتون تھانے پہنچ گئی اور انصاف کی فریاد کی۔

واقعہ چھجلیٹ تھانہ علاقے کا ہے۔ ہفتے کے روز ایک خاتون روتے ہوئے تھانے پہنچی اور بتایا کہ اس کا نکاح 17 سال قبل بجنور کے سیوہارا تھانہ علاقے کے ایک شخص سے ہوا تھا۔ دونوں کی زندگی خوشگوار تھی اور ان کے چھ بچے بھی ہیں، جن میں بڑا بیٹا 15 سال کا ہے۔

تقریباً چار سال پہلے خاتون میکے آئی تو اس کی ملاقات گاؤں کے ایک شادی شدہ شخص سے ہوئی جو سات بچوں کا باپ ہے۔ بات چیت محبت میں بدلی اور دونوں بار بار ملنے لگے۔ یہی بات اس کے شوہر کو ناگوار گزری اور لڑائیاں شروع ہوگئیں۔ آخرکار خاتون نے شوہر کا گھر چھوڑ دیا اور میکے میں رہنے لگی۔

محبت میں اندھی خاتون کے عاشق نے گاؤں میں کرائے پر کمرہ لے کر دیا اور اس کے اخراجات برداشت کرنے لگا، ساتھ ہی شادی کا یقین بھی دلاتا رہا۔ دونوں کے درمیان جسمانی تعلقات بھی قائم ہوئے۔ لیکن کچھ عرصہ بعد عاشق نے نہ صرف خرچہ دینا بند کر دیا، بلکہ شادی سے بھی صاف انکار کر دیا۔ خاتون کا الزام ہے کہ عاشق کے گھر والے بھی اسے مارپیٹ کرتے ہیں اور کمرے میں آکر دھمکیاں دیتے ہیں۔

تنگ آکر خاتون تھانے پہنچ گئی اور درخواست دی کہ اسے انصاف دلایا جائے اور اس کا نکاح کرایا جائے۔ پولیس نے عاشق کو تھانے بلایا جہاں پنچایت ہوئی۔ طویل بات چیت کے بعد سات بچوں کے باپ نے خاتون سے نکاح کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی۔

ایس ایچ او چھجلیٹ، پردیپ کمار سہراوت کے مطابق خاتون نے تحریری شکایت دی تھی تاہم فریقین کی بات چیت کے بعد صلح ہوگئی اور وہ واپس چلی گئی۔

علاقے میں اس غیر معمولی واقعے نے لوگوں میں چہ مگوئیاں پیدا کر دی ہیں اور اسے ازدواجی ناچاکی، سماجی بے راہ روی اور ذمہ داریوں سے فرار کی ایک اور مثال قرار دیا جا رہا ہے۔
مزیدپڑھیں:محمد وسیم جونیئر کا ناقابل یقین کیچ، ویڈیو وائرل

یہ بھی پڑھیں