Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

برازیل کے سابق صدر بولسوناروکی 27 سال قید کی سزا پر عمل شروع

برازیلا(اوصاف نیوز)برازیل کے سابق صدر بولسونارو کی بغاوت کی سازش کے جرم میں 27 سال قید کی سزا پر عملدرآمد شروع ہوگیا۔برازیل کی سپریم کورٹ نے بولسونارو کو 2022 میں بغاوت کی منصوبہ بندی کرنے پر 27 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

عدالتی دستاویز کے مطابق 70 برس کے بولسونارو کو فیڈرل پولیس ہیڈکوارٹر میں ہی قید کرنے کا حکم دیا گیا، جہاں انہیں ہفتے کے روز منتقل کیا گیا تھا۔اس سے پہلے وہ اگست سے گھر میں نظر بند تھے۔

یاد رہے کہ برازیل کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب کسی سابق صدر کو بغاوت کے جرم میں سزا سنائی گئی ہے۔قبل ازیں سابق صدر بولسونارو کی قانونی ٹیم نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ انہیں 27 سال قید کی سزا گھر پر ہی کاٹنے کی اجازت دی جائے کیونکہ جیل کی قید ان کی صحت کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان اسپورٹس بورڈ ایجوڈیکیٹر نے صدر پاکستان ایتھلیٹکس فیڈرشن کا الیکشن غیر قانونی قراردیدیدیا

یہ بھی پڑھیں