ویانا(انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریا کی لاپتہ معروف بیوٹی انفلوئنسر اسٹیفینی پائپر کی لاش جنگل میں سوٹ کیس سے برآمد ہوئی ہے۔
اسٹیفینی پیپر ایک 31 سالہ مشہور آسٹرین بیوٹی انفلوئنسر اور میک اپ آرٹسٹ تھیں، جو گریز شہر کے گیڈورف علاقے میں رہائش پذیر تھیں۔ وہ انسٹاگرام پر میک اپ ٹیوٹوریلز، لائف اسٹائل ٹپس شیئر کرتی تھیں۔ وہ کاسمیٹکس برانڈ IQ Beauty Of Course کی برانڈ ایمبیسیڈر بھی تھیں۔
رپورٹ کے مطابق 23 نومبر 2025 کو ایک کرسمس پارٹی کے بعد ان کی لاپتہ ہونے کی خبر سامنے آئی اور 28 نومبر کو ان کی لاش سلووینیا کے ایک دور دراز جنگل میں سوٹ کیس کے اندر برآمد ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق 23 نومبر کو اسٹیفینی کرسمس پارٹی سے واپس اپنے فلیٹ میں پہنچیں انہوں نے ایک دوست کو واٹس ایپ پر میسج کیا کہ وہ گھر پہنچ گئی ہیں، لیکن فوری طور پر دوسرا میسج بھیجا کہ سیڑھیوں میں کوئی “ڈارک فگر” (گھسٹا ہوا شخص) نظر آ رہا ہے۔
اس کے بعد ان کا فون آف ہو گیا، پڑوسیوں نے رات کو جھگڑے کی آوازیں سنیں اور اسٹیفینی کے سابق بوائے فرینڈ کو علاقے میں دیکھا، 24 نومبر کو اسٹیفینی ایک شیڈولڈ فوٹو شوٹ پر نہ پہنچ سکیں، جس پر فیملی اور دوستوں نے پولیس کو مطلع کیا۔
اسی دن سلووینیا کی سرحد کے قریب ایک کیسینو کے پارکنگ میں ایک کار میں آگ لگ گئی، جو سابق بوائے فرینڈ کی تھی، جس کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا، 28 نومبر کو تحقیقات کے دوران سابق بوائے فرینڈ، 31 سالہ پٹر ایم ایک سلووینین نائٹ کلب سیکیورٹی گارڈ، نے اقبالِ جرم کیا۔
اس نے بتایا کہ جھگڑے کے دوران اس نے اسٹیفینی کو گلا دبوچ کر مار ڈالا، لاش کو سوٹ کیس میں ڈالا، اور آسٹریا کی سرحد پار کرکے سلووینیا کے ماجسپرک کے قریب جنگل میں چھپایا۔ پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر لاش برآمد کی۔
مزیدپڑھیں:اپنے گھر کےلیے محفوظ ڈیجیٹل آئی ڈی کیسے حاصل کریں؟ حکومت کا بڑا اعلان



