Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

حماس نے ہتھیار ڈال دیئے

غزہ (اوصاف نیوز) فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت غیر مسلح ہونے کیلیے شرط رکھ دی۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق حماس نے کہا کہ غزہ پٹی میں اپنے ہتھیار ایک ایسی فلسطینی اتھارٹی کے حوالے کرنے کیلیے تیار ہیں جو اس علاقے کی حکمرانی کرے، لیکن شرط یہ ہے کہ اسرائیلی فوج کا قبضہ ختم ہو۔

حماس کے چیف مذاکرات کار اور غزہ کے سربراہ خلیل الحیہ نے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے ہتھیار قبضے اور جارحیت کی موجودگی سے جڑے ہوئے ہیں، اگر قبضہ ختم ہو جائے تو یہ ہتھیار ریاست کے اختیار میں دے دیے جائیں گے۔

اے ایف پی کے پوچھے جانے پر خلیل الحیہ کے دفتر نے وضاحت کی کہ ان کا اشارہ ایک مکمل خودمختار اور آزاد فلسطینی ریاست کی جانب ہے۔

خلیل الحیہ نے مزید کہا کہ ہم اقوام متحدہ کی فورسز کی تعیناتی قبول کرتے ہیں جو ایک علیحدگی فورس کے طور پر سرحدوں کی نگرانی کرے اور غزہ میں جنگ بندی پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔

اس بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ایسے کسی بین الاقوامی دستے کی تعیناتی کو مسترد کرتے ہیں جس کا مقصد حماس کو غیر مسلح کرنا ہو۔
مزید پڑھیں :سب عمران خان کا کیا دھرا ہے، پی ٹی آئی رہنماؤں کا اعتراف

یہ بھی پڑھیں