Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

افغانستان، طالبان نے بازاروں سے موسیقی کے آلات ضبط کرکے نذر آتش کر دیئے

کابل(اوصاف نیوز)افغانستان میں طالبان نے بازاروں سے موسیقی کے درجنوں آلات ضبط کرکے نذر آتش کر دیئے۔طالبان کے محکمہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے مطابق افغان صوبے میدان وردک کے بازاروں سے ضبط کیے گئے درجنوں موسیقی کے آلات اور حقوں کو جلا دیا گیا۔

طالبان نے بتایا کہ درجنوں کی تعداد میں ڈھولک، طبلے، رُباب، پیانو، ایم پی تھری پلیئرز، ٹیپ ریکارڈرز اور 15 حقوں کو شرعی احکامات کے مطابق جلا دیا گیا۔طالبان کے مطابق موسیقی کے آلات غیر اسلامی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے استعمال ہو رہے تھے ، ان اشیاء کو ضبط کرکے ضائع کرنا ہماری پالیسی کا حصہ ہے۔
مزیدپڑھیں: پی ٹی آئی نے پارٹی آئین سے تمام خامیاں دور کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

یہ بھی پڑھیں