Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

افغان شہریوں کو ملک سے باہر عسکری کارروائیوں کی اجازت نہیں ، وزیر خارجہ امیر متقی

کابل (اوصاف نیوز)افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے واضح کیا ہے کہ افغان شہریوں کو افغانستان سے باہر کسی عسکری کارروائیوں کی اجازت نہیں، حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

کابل میں علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر متقی نے کہا کہ نظام کا تحفظ صرف سکیورٹی اداروں نہیں بلکہ تمام افغانوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

https://x.com/AfghanUrdu/status/1998773779527512199?s=20

افغانستان کی سرزمین کسی بھی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ علماء نے متفقہ طور پر قرار دیا ہے کہ جو افغان بیرونِ ملک جنگی سرگرمیوں میں شریک ہو گا، اسے اسلامی امارت کے خلاف نافرمانی سمجھا جائے گا اور اس پر کارروائی ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کابل یونیورسٹی میں علما اور مذہبی رہنماؤں کے اجتماع کے بعد اعلامیہ جاری کیا گیا تھا کہ کسی بھی شخص کو افغانستان سے باہر عسکری کارروائیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ایسا کرنیوالا باغی تصور ہو گا۔
مزید پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں استحکام برقرار ، ڈالر مزید سستا ہو گیا

یہ بھی پڑھیں