واشنگٹن (اوصاف نیوز)امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹھ کے ساتھ اختلافات کے باعث لاطینی امریکہ میں امریکی افواج کے سربراہ ایڈمرل ایلون ہولسی نے قبل از وقت استعفیٰ دے دیا ہے۔ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ، ہیگسیٹھ نے جنوبی کمانڈ کے آپریشنز اور منصوبہ بندی پر نارضگی کا اظہار کیا تھا، جس کے نتیجے میں ہولسی کو اپنے عہدے سے دستبردار ہونا پڑا۔
اس اچانک فیصلے نے پینٹاگون اور امریکی فوج میں ایک نیا تناؤ پیدا کر دیا ہے، خاص طور پر اُس وقت جب وینزویلا کے ساتھ کشیدگی اور دیگر حساس آپریشنز جاری ہیں۔ہولسی نے 16 اکتوبر کو اپنے استعفے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ دسمبر میں اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔
حالانکہ انہوں نے اپنی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی وجوہات عوامی طور پر نہیں بتائیں، مگر جمعہ کو اپنی ریٹائرمنٹ کی تقریب میں وہ پرجوش نظر آئے اور اپنی 37 سالہ فوجی خدمات پر گفتگو کی تھی۔انہوں نے کہا، ’ہمیں ہمیشہ اپنے ہم خیال شراکت داروں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، جو جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں: بھارت میں دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا پر کتوں کی وجہ سے حملہ ہو گیا !


