Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

غزہ میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، بچوں سمیت 14 فلسطینی جان کی بازی ہار گئے

غزہ (اوصاف نیوز)غزہ میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی،سمندری طوفان بائرن کے زیر اثر ہونے والی بارشوں سے بچوں سمیت چودہ فلسطینی جان کی بازی ہار گئے۔

عرب میڈیا کےمطابق خستہ حال عمارتیں گرنے سے بارہ فلسطینی جاں بحق ہوگئے،دو بچیاں ٹھنڈ سے زندگی کی بازی ہارگئیں،بارش سے آٹھ لاکھ افرادمتاثرہوچکے ہیں،لوگ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

غیرملکی میڈیا کےمطابق غزہ میں اگلےماہ بین الاقوامی استحکام فورس کو تعینات کیےجانے کا امکان ہے ،امریکی حکام نے یقین دہانی کرائی ہےکہ انٹرنیشنل سٹیبلائزیشن فورس حماس کے خلاف نہیں لڑے گی۔ بین الاقوامی فورس کے قیام سے متعلق اہم کانفرنس اگلے ہفتے دوحہ میں ہوگی۔
مزید پڑھیں: عمران پراجیکٹ کے انچارج فیض حمید کیخلاف مزید قانونی کارروائی ہوگی: خواجہ آصف

یہ بھی پڑھیں