Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

ٹرمپ انتظامیہ نے گرین کارڈ لاٹری پروگرام معطل کرنے کا اعلان کردیا

واشنگٹن (اوصاف نیوز)امریکا نے براؤن یونیورسٹی پر فائرنگ کے واقعے کے بعد گرین کارڈ لاٹری پروگرام معطل کرنے کا اعلان کردیا۔

امریکا کی سیکرٹری ہوم لینڈ سکیورٹی کرسٹی نویم نے کہا کہ براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص نے امریکا آنے کے لیے گرین کارڈ لاٹری پروگرام کا استعمال کیا تھا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل براؤن یونیورسٹی اور ایم آئی ٹی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، ملزم پرتگالی شہری کلاڈیو مانوئل نیویس ویلینتے 2017 میں ڈائیورسٹی ویزا لاٹری پروگرام کے تحت امریکا آیا تھا اور اسے گرین کارڈ دیا گیا تھا۔

48 سالہ نیویس پر الزام ہے کہ اس نے براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ کرکے 2 طلبہ کو ہلاک اور 9 افراد کو زخمی کیا جبکہ اس واقعے میں ایک ایم آئی ٹی پروفیسر بھی ہلاک ہوا۔
مزید پڑھیں: شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی فلم ’کنگ‘ کا رومانوی گانا لیک ہوگیا؟

یہ بھی پڑھیں