پاکستان میں توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ آنے کے سبب توشہ خانہ کے پہلے کیس والی نایاب قیمتی گھڑیاں آج پھر پبلک کی گفتگو کا موضوع بنی ہوئی ہیں لیکن نایاب قیمتی گھڑی کا ایک اور تحفہ آج دنیا بھر میں گفتگو کا موضوع بن گیا ہے ۔ یہ نایاب قیمتی گھڑی کا تحفہ کس نے کس کو دیا، سوشل میڈیا اس موضوع پر تبصروں سے بھر گیا ہے۔
ہوا یوں کہ فٹ بال کے زندہ لیجنڈ لیونل میسی انڈیا کے دورے کے دوران دوسرے بہت سے مداحوں سے ملنے کے بعد جب امبانی فیملی کے رکن اننت امبانی سے ملے تو اس امبانی نے لیونکل میسی کو ایسی قیمتی گھڑی پیش کر دی جو شاید میسی کے سان و گمان مین بھی نہ تھی۔بتایا جا رہا ہے کہ اننت امبانی کی تحفہ میں میسی کو دی ہوئی گھڑی نایاب ہے اور از حد قیمتی، اس کی مالیت 36 کروڑ 40 لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے۔
امبانی کی طرف سے لیونل میسی کو جو گھڑی تحفے میں دی گئییہ لمیٹڈ ایڈیشن ہے۔ اس کے صرف 12 نمونے تیار کیے گئے تھے۔
فٹبال سٹار لیونل میسی کو بھارت کے ارب پتی اننت امبانی نے 13لاکھ امریکی ڈالر (36 کروڑ 40 لاکھ پاکستانی روپے) کی نایاب گھڑی تحفہ میں پیش کی تو میسی خود حیران رہ گئے تھے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق لیونل میسی کو بھارت کے دورے کے دوران ارب پتی اننت امبانی نے تقریباً 13 لاکھ ڈالر مالیت کی ایک نہایت نایاب گھڑی تحفے میں دی ہے۔

اننت امبانی اور لیونل میسی گھری کا تحفہ دینے کے فوراً بعد؛ دونوں ہی بے حد خوش نطر آ رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لیونل میسی کو جو گھڑی تحفے میں دی گئی اس گھڑی میں بلیک کاربن فائبر کیس اور سکیلیٹن ڈائل ہے جو اندرونی میکانزم کو نمایاں کرتا ہے۔ سوشل میڈیا پر میسی کی گھڑی پہنے تصاویر وائرل ہو گئی ہیں اور میسی کے فینز کے ساتھ عام لوگ بھی اس موضوع پر بڑھ چڑھ کر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:عثمان ہادی کو ڈھاکا یونیورسٹی میں سپردخاک کیوں کیا گیا؟



