Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

امریکا میں شدید برفانی طوفان،درجہ حرارت منفی 49 تک گر گیا، 7 ہلاک،ایمرجنسی نافذ

واشنگٹن (اوصاف نیوز)امریکا میں شدید برفانی طوفان سے نظام زندگی مفلوج ہو گیا اور درجہ حرارت منفی 49 تک گر گیا جبکہ 7 افراد ہلاک ہو گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن، نیویارک، ٹیکساس، اوکلاہوما اور نیوجرسی سمیت درجنوں ریاستوں میں شدید برفباری، بارش اور سرد ہواؤں کا راج ہے،نیویارک کے دیہی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 49 تک پہنچ گیا اور شدید برفباری کے باعث 16 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہو گئیں جبکہ 8 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہو گئے۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق 24 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور 40 ریاستوں کے 24 کروڑ افراد متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔نیویارک کی گورنر کیتھی ہوچل کاکہناہے کہ یہ کئی برسوں کا سب سے شدید موسم سرما ہے، نیویارک کے مختلف حصوں میں 8 سے 18 انچ تک برف پڑنے کا امکان ہے اور عوام کو غیرضروری طور پر گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن اور گردونواح میں 6 سے 10 انچ تک برف پڑنے کا امکان ہے جس کی وجہ سے وفاقی دفاتر بند بند کر دیے گئے جبکہ سکولوں کو بند کر کے آن لائن کلاسز کا اعلان کیا گیاہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس شدید برفانی طوفان کا اثر اگلے ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: کسٹم میں کمی کے بعد استعمال شدہ موبائل فونز کی قیمتوں میں کتنی کمی ہوگی؟

یہ بھی پڑھیں