Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کو میزائلوں سے نشانہ بنایا،ایران کا دعویٰ

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک)ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کو چار بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق میزائل حملہ سمندر میں موجود امریکی بحری بیڑے کو ہدف بنا کر کیا گیا۔ تاہم حملے کے نتیجے میں ہونے والے نقصان یا جانی صورتحال سے متعلق تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آ سکیں۔

امریکی حکام کی جانب سے تاحال اس دعوے کی باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے۔

خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث صورتحال بدستور تشویشناک بتائی جا رہی ہے جبکہ مزید پیش رفت کا انتظار ہے۔
مزیدپڑھیں:ایران کے عبوری سپریم لیڈر آیت اللہ علی رضا اعرافی کون ہیں؟

یہ بھی پڑھیں