Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

ایران جنگ جلد ختم ہو سکتی ہے، صدر ٹرمپ

واشنگٹن (اوصاف نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہے کہ ایران جنگ جلد ختم ہو سکتی ہے، لیکن اس ہفتے ایسا ہونا ممکن نظر نہیں آتا۔

فلوریڈا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز میں تیل کی سپلائی روکنے کی کوشش کی تو امریکا بیس گنا زیادہ سخت حملے کرے گا۔ جنگ کے خاتمے سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کہا کہ تنازع جلد ختم ہو سکتا ہے، لیکن اس ہفتے ایسا ہونا ممکن نظر نہیں آتا۔ فوکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے، تاہم یہ بات چیت کی شرائط پر منحصر ہوگا۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ اطلاعات ہیں کہ ایران مذاکرات چاہتا ہے اور اگر مناسب شرائط ہوئیں تو امریکا بھی بات چیت پر غور کر سکتا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ وہ خطے میں امن کے ساتھ رہ سکیں گے۔

دوسری جانب ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ جنگ کب ختم ہوگی اس کا فیصلہ ایران خود کرے گا۔ ایرانی حکام نے خبردار کیا کہ اگر امریکا اور اسرائیل کے حملے جاری رہے تو خطے سے ایک لیٹر تیل بھی برآمد نہیں ہونے دیا جائے گا۔

ادھر خطے میں کشیدگی کے باعث عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں شدید اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔ ایک موقع پر خام تیل کی قیمت120 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھی، تاہم بعد ازاں کمی کے بعد یہ تقریباً 90 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گئی۔
مزید پڑھیں: وفاقی حکومت نے ہفتے میں 4 دن ورکنگ ڈے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

یہ بھی پڑھیں