واشنگٹن (اوصاف نیوز) بھارت کی سرپرستی میں افغانستان سے پنپتی دہشتگردی خطےاورعالمی امن کیلئےسنگین چیلنج ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے افغانستان کو اسٹیٹ اسپانسر آف رانگ فل ڈیٹینشن” قرار دے دیا۔ امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری نے بھی امریکی وزیر خارجہ کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے سفری انتباہ جاری کر دیا۔
امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری مورا نامدار کے مطابق افغانستان میں امریکی شہریوں کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ افغانستان کیلئے امریکا کی سب سے بلند درجہ کی ٹریول ایڈوائزری لیول 4 یعنی ہرگز سفر نہ کریں پر برقرار ہے۔
مورا نامدار کا کہنا ہے کہ طالبان کی جانب سے بلندوبانگ دعوؤں کے برعکس افغانستان محفوظ نہیں۔ امریکی شہری کسی بھی صورت افغانستان کے کسی بھی حصے کا سفر نہ کریں۔ افغانستان میں موجود امریکی شہریوں کو فوری طور پر وہاں سے نکل جانا چاہیے۔
عالمی ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر طالبان رجیم کی ہزیمت، پاکستان کے مؤقف کی واضح تائید ہے کہ طالبان رجیم دہشتگردوں کی سرپرستی میں ملوث ہیں۔ اقوام متحدہ میں افغان مندوب نصیراحمد فائق بھی افغانستان میں دہشتگردوں کی موجودگی کا اعتراف کرچکے ہیں۔
عالمی ٹریول ایڈوائزریز کے باوجود افغانستان میں بھارتی سرگرمیاں بھارت اورطالبان رجیم گٹھ جوڑ کاواضح ثبوت ہیں۔
مزید پڑھیں: ایران کے میزائل اسرائیل کے بن گورین ایئرپورٹ تک پہنچ گئے، کمیونیکیشن سسٹم تباہ
