لندن(ویب ڈیسک) برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو فضائی حملوں میں زخمی ہونے کے بعد علاج کے لیے خفیہ طور پر ماسکو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی ٹانگ کی سرجری کامیابی سے ہوئی۔
ذرائع کے مطابق 28 فروری کو تہران پر ہونے والے امریکی-اسرائیلی فضائی حملوں کے دوران مجتبیٰ زخمی ہوئے تھے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل ہونے والے حملوں میں ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای شہید ہو گئے تھے۔
کویتی اخبار کے مطابق انہیں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے فراہم کردہ سہولت میں منتقل کیا گیا۔ سرجری کے بعد اعلیٰ سطحی ذرائع نے بتایا کہ ان کی حالت مستحکم ہے۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کہا تھا کہ انہیں نہیں معلوم کہ مجتبیٰ خامنہ ای زندہ ہیں یا نہیں، اور اگر زندہ ہیں تو انہیں دانشمندانہ فیصلے کرنے چاہئیں۔
مزیدپڑھیں:اسلام آباد ہائیکورٹ کا طلبا کو ایم ٹیگ کے معاملے میں ریلیف دینے کا حکم
