بیروت(نیوز ڈیسک)اسرائیل نے لبنان میں صحافی پر رپورٹنگ کے دوران میزائل حملہ کردیا، روسی میڈیا سے وابستہ صحافی اسٹیو سوینی کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے مجھے نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔
اسٹیو سوینی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ لبنان کے جنوبی علاقے میں اسرائیل نے مجھے اس وقت فضائی حملے میں نشانہ بنانے کی کوشش کی، جب میں علاقے میں جاری عسکری کارروائیوں کی رپورٹنگ کر رہا تھا۔
Today I$rael tried to kill me in a targeted airstrike in southern Lebanon as I was reporting on was the targeting of bridges and the forced displacement of 1 million people, an ethnic cleansing operation on a larger scale than the Nakba
I have absolutely no doubt that this was… pic.twitter.com/5igboFLvH8
— Steve Sweeney (@SweeneySteve) March 19, 2026
صحافی کا کہنا ہے کہ یہ حملہ اس وقت ہوا جب میں پلوں کو نشانہ بنانے اور بڑے پیمانے پر نقل مکانی سے متعلق رپورٹنگ کر رہا تھا، حملے سے قبل کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔
اسٹیو سوینی نے اپنے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ مجھے جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا، اسرائیل کی جانب سے جنگی حالات میں صحافیوں کو خاموش کروانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
The moment Israel targeted British journalist Steve Sweeney in southern Lebanon.pic.twitter.com/sbxhDAK5fI
— Lowkey (@Lowkey0nline) March 19, 2026
خیال رہے کہ اسرائیل کی جانب سے میزائل حملے میں صحافی کو نشانہ بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لائیو رپورٹنگ کے دوران صحافی کے قریب اچانک ایک میزائل آکر گرتا ہے جس میں وہ بال بال بچ گئے۔
مزیدپڑھیں:بونگہ حیات: جمعہ کی نماز کے دوران مسجد کے باہر فائرنگ، 5 افراد زخمی

