Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

ایندھن کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ،ایئرلائن کا ایمرجنسی موڈ آن کرنے کا فیصلہ

سئیول(نیوز ڈیسک)ایندھن کی قیمتوں میں ہوشربااضافے کے بعد کورین ایئرلائن نے ایمرجنسی موڈ آن کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
کورین ایئرلائن کےمطابق ایندھن کے اخراجات کسی بھی فضائی کمپنی کےکل خرچ کا 30 فیصدہوتے ہیں،تیل کی موجودہ بلند قیمتیں برقراررہیں تویہ شرح دوگنا ہوسکتی ہے،اس حوالے سے کمپنی اخراجات کم کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔
کورین ایئرکاکہنا ہےکہ ضرورت پڑنے پر پروازوں کے شیڈول میں بھی تبدیلی کی جاسکتی ہے،یکم اپریل سے ایئر لائن کا ایمرجنسی منیجمنٹ موڈ نافذ ہوجائے گا۔
مزیدپڑھیں:صوبوں کی مخالفت پر حکومت کا سمارٹ لاک ڈاؤن نہ لگانے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں