کوالالمپور(نیوز ڈیسک)ملائشیا کے قونصل جنرل حرمن ہردیاناتہ کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جنگی صورتحال کے باوجود ملائیشیا سمیت دیگر آسیان ملکوں کو کوئی پریشانی نہیں ہے, پاکستان ملائشیا سے پام آئل درآمد کرتا ہے اس سال ڈیڑھ لاکھ پاکستانی سیاحوں کو ملائیشیا میں ویلکم کیاجائے گا.
ملائیشین قونصل جنرل نے کراچی میں ملائیشیا کے قونصل خانے میں میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے دو طرفہ اہم تعلقات ہیں دونوں ملکوں تعلیم ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں کام کر رہے ہیں ملائشیا کا شہر پتراجایا سیاحت کے لیے مشہور ہے۔
پاکستان میں ملائیشیا سے محکمہ سیاحت کے مندوبین کراچی میں پاکستان ٹریول مارٹ نامی ایونٹ میں شرکت کرے گا۔
ملائیشیا نے خصوصی طور پر اپنا پویلین قائم کیا ہے ڈائریکٹر ٹورازم ملائیشیا محمد فخرالدین نے بتایا کہ اس سال 2026 میں پاکستانی سیاحوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔ اس سال پاکستان سے سیاحوں کی تعداد بڑھ کر ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔
مزیدپڑھیں:وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کا راولپنڈی میں جلسے کا اعلان

