Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

خاتون کارکن کو تشہیر کیلئے اپنی تصویر ایڈٹ کرنے پر سیاسی پارٹی سے نکال دیا گیا

روٹرڈیم(انٹرنیشنل ڈیسک)نیدرلینڈز میں خاتون سیاسی کارکن کو اپنی تشہیر کے لیے ایڈٹ کی گئی تصویر استعمال کرنے پر پارٹی سے نکال دیا گیاہے۔ روٹرڈیم میں کے ایک علاقے کے لیے بطور کونسلر منتخب ہونے والی پیٹریشیا ریغمن کو اپنی آفیشل کینڈیڈیٹ فوٹو کے طور پر اے آئی سے ایڈٹ شدہ تصویر استعمال کرنے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ ان کے اور تصویر کے درمیان واضح فرق ہونے کے باوجود پیٹریشیا اس بات پر مصر ہیں کہ یہ انہی کی تصویر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ علاقے کے اخبار میں شائع ہونے والی تصویر بہت کم ریزولوشن کی تھی لہٰذا انہوں نے پکسل بڑھانے کے لیے آن لائن ٹول کا استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت میں ان کی تصویر ہے وہ اس وقت تھوڑی مختلف دِکھتی ہیں لیکن اس کی وجہ ادویات کا استعمال ہیں جو وہ جلد ختم کر دیں گی۔ پیٹریشیا کی سیاسی پارٹی (لِیف بار روٹرڈیم) نے اس بات کا اعتراف کیا کہ خاتون کی تصویر واضح طور پر ڈجیٹلی ایڈٹ کی گئی ہے۔ ان کو پبلک آفس سے استعفی دینے کے لیے کہہ دیا گیا ہے لیکن انہوں نے انکار کر دیا ہے، لہٰذا ان کو نکالنے کے علاوہ کوئی راستہ باقی نہیں ہے۔
مزیدپڑھیں:تعلیمی ادارے6 سے 25 اپریل تک بند؟ترجمان وزیرتعلیم کا اہم بیان آگیا

یہ بھی پڑھیں