Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

محبت میں شادی کا وعدہ پورا نہ ہونا جرم نہیں، انوکھا عدالتی فیصلہ

حیدرآباد(نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر انوکھا عدالتی فیصلہ زیرِ بحث ہے جس میں واضح کیا گیا کہ محبت میں شادی کا وعدہ پورا نہ ہونا جرم کے زمرے میں نہیں آتا۔

بھارتی ریاست تلنگانہ کی ہائیکورٹ نے ایک کیس کا فیصلہ سنتے ہوئے کہا کہ اگر شادی کے وعدے پر مبنی کوئی تعلق بعد میں ناکام ہو جائے تو اسے دھوکہ دہی یا مجرمانہ فعل قرار نہیں دیا جا سکتا۔

تلنگانہ ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا کہ اس طرح کے عمل کو صرف اسی صورت میں جرم تصور کیا جا سکتا ہے جب اس بات کے واضح شواہد موجود ہوں کہ تعلق کا آغاز ہی شادی کے حوالے سے ساتھی کو دھوکہ دینے کی مخصوص اور بدنیتی پر مبنی نیت سے کیا گیا تھا۔

سنتوش نامی نوجوان نے ایک لڑکی کی جانب سے اپنے خلاف درج کروائے گئے مقدمے کو ختم کرنے کیلیے عدالت سے رجوع کیا۔ لڑکی نے الزام عائد کیا کہ سنتوش نے اس سے شادی کا وعدہ کیا تھا لیکن بعد میں وہ مکر گیا۔

دوران سماعت سنتوش کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کیس میں کوئی معاون شواہد موجود نہیں ہیں لہٰذا اسے ختم کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے ہائیکورٹ کے سابقہ فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ذاتی تعلقات کا ختم ہونا مجرمانہ جرم کے زمرے میں نہیں آتا۔

دوسری جانب، لڑکی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ جب درخواست گزار نے 2018 میں اسے پروپوز کیا تھا تو اس نے شروع میں انکار کر دیا تھا، لیکن الزام ہے کہ سنتوش نے خودکشی کی دھمکی دے کر اسے یہ رشتہ قبول کرنے پر مجبور کیا۔

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ پانچ سال تک تعلقات قائم رکھنے کے بعد جب میری مؤکلہ نے شادی کا مطالبہ کیا تو سنتوش نے انکار کر دیا اور بدلے میں مالی معاوضہ دینے کی پیشکش کی۔

وکیل کا مزید کہنا تھا کہ جب بزرگوں نے اس تنازع کو حل کرنے کی کوشش کی تو سنتوش پہلے شادی کیلیے راضی ہوا لیکن بعد میں دوبارہ مکر گیا جو کہ دھوکہ دہی ہے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد سپریم کورٹ کے مختلف فیصلوں کا حوالہ دیا جن میں شادی کے وعدے کی خلاف ورزی سے متعلق قانونی پہلوؤں کی وضاحت کی گئی جو درج ذیل ہیں:

اگر تعلقات کے آغاز میں دھوکہ دہی کی نیت نہیں تھی تو یہ صرف وعدہ خلافی کہلائے گی، مجرمانہ جرم نہیں
دھوکہ دہی کے الزامات کیلیے یہ ثابت کرنا ضروری ہے کہ وعدہ کرتے وقت ہی نیت بدنیتی پر مبنی تھی
اس کیس میں فریقین پانچ سال تک تعلقات میں رہے جو ظاہر کرتا ہے کہ شروع میں ایسی کوئی بدنیتی موجود نہیں تھی
مزیدپڑھیں:پی ٹی آئی کے کارکن پٹرول، ڈیزل کی قیمت میں اضافے پر احتجاج کے لئے سڑکوں پر آ گئے، کئی گرفتار

یہ بھی پڑھیں