ایرانی سپریم لیڈر کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای(Mojtaba Khamenei) نے کہا ہے کہ ایران کی بحریہ دشمنوں کو نئی اور تلخ شکست دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج خصوصاً بحریہ خطے میں کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں اور ملک کی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر وقت مستعد ہیں۔
مزیدپڑھیں:مشرقِ وسطیٰ میں تعینات امریکی بحری جہازوں پر کھانے کی قلت کی خبریں، نیوی چیف کا بیان آگیا
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مسلسل مضبوط بنا رہا ہے اور کسی بھی ممکنہ جارحیت کا بھرپور اور سخت جواب دینے کی مکمل تیاری رکھتا ہے۔
واضح رہے کہ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خلیجی خطے اور اہم بحری راستوں کے اطراف سیکیورٹی صورتحال میں کشیدگی بڑھتی ہوئی دیکھی جا رہی ہے۔
