امریکی بحریہ نے اپنے دو بڑے جنگی جہازوں پر خوراک کی کمی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔
بحریہ کے اعلیٰ حکام کے مطابق USS Abraham Lincoln اور USS Tripoli پر تعینات اہلکاروں کو مکمل اور متوازن خوراک فراہم کی جا رہی ہے، اور خوراک کی کسی بھی قسم کی کمی کی اطلاعات بے بنیاد ہیں۔
یہ وضاحت اس وقت سامنے آئی جب سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر اور دعوے سامنے آئے جن میں مبینہ طور پر فوجیوں کو خالی یا کم خوراک والی پلیٹس دکھائی گئیں۔ دونوں جہاز اس وقت مشرق وسطیٰ کے علاقے میں تعینات ہیں۔
مزیدپڑھیں:پی ٹی اے نے ’سمز‘ سے متعلق شہریوں کو خبردار کردیا
نیول حکام کا کہنا ہے کہ دونوں جہازوں پر خوراک کے وافر ذخائر موجود ہیں اور عملے کو صحت مند اور مکمل غذائیت والی خوراک فراہم کرنا معمول کا حصہ ہے۔ ان کے مطابق اہلکاروں کی صحت اور فلاح و بہبود امریکی بحریہ کی اولین ترجیح ہے۔


