Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

ایران مستقل اسٹریٹجک خطرہ، اعتماد کی بحالی میں وقت لگے گا: متحدہ عرب امارات

دبئی(اوصاف نیوز): متحدہ عرب امارات کے صدارتی مشیر انور قرقاش نے کہا ہے کہ ایران کو اب ایک مستقل اسٹریٹجک خطرے کے طور پر دیکھا جائے گا اور اس کے ساتھ اعتماد کی بحالی میں ایک طویل عرصہ درکار ہوگا۔

فرانس میں منعقدہ عالمی پالیسی کانفرنس سے ویڈیو خطاب کرتے ہوئے انور قرقاش نے ایران پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ایران نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ اپنی کشیدگی کے دوران متحدہ عرب امارات کو نشانہ بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ممکن نہیں کہ کوئی آپ پر 2800 میزائل اور ڈرون داغے اور پھر فوری طور پر اعتماد سازی کی بات کرے۔

انور قرقاش نے مزید کہا کہ ان حملوں میں سے 89 فیصد نے شہری آبادیوں، انفرا اسٹرکچر اور توانائی کے نظام کو نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات کے بعد ایران کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کے تحفظات میں اضافہ ہوا ہے۔

تاہم اماراتی مشیر نے خطے میں امن کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فریق جنگ کی طرف واپس نہیں جانا چاہتے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ فریقین کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع ہوں گے کیونکہ مذاکرات کی بحالی ہی پورے خطے کے مفاد میں ہے۔
مزید پڑھیں :اسلام آباد: 2 مرد، 1 عورت، 1 بچے کی لاشیں برآمد، سر میں گولیاں ماری گئیں

یہ بھی پڑھیں