Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس صحافیوں کے عشائیے کے دوران فائرنگ، سیکیورٹی ایجنٹ زخمی

امریکہ کے شہر ہلٹن میں منعقدہ وائٹ ہاؤس پریس ڈنر کے دوران فائرنگ کے واقعے نے تقریب میں بھگدڑ اور خوف و ہراس پھیلا دیا، جس کے بعد اعلیٰ سطحی سیکیورٹی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب امریکی صدر Donald Trump، خاتون اول اور دیگر حکام تقریب میں موجود تھے۔ واقعے کے فوراً بعد انہیں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں United States Secret Service کا ایک اہلکار زخمی ہوا، جسے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق اس کی حالت مستحکم ہے اور اس کے زندہ بچنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق مشتبہ حملہ آور کی شناخت کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ شخص کول ایلن کے طور پر کی گئی ہے، جو پیشے کے اعتبار سے ایک ٹیچر بتایا جا رہا ہے۔

مزیدپڑھیں:گریٹر اسرائیل منصوبہ، صیہونی فوج نے شام کی حدود میں عارضی چوکیاں قائم کرلیں
عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کے بعد تقریب میں افراتفری پھیل گئی، لوگ میزوں کے نیچے چھپ گئے اور کچھ زمین پر لیٹ کر اپنی جان بچانے کی کوشش کرتے رہے۔ بعض افراد نے گولیوں کی آوازیں سننے کی بھی تصدیق کی۔

حکام کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے صورتحال کو کنٹرول کیا اور تمام اہم شخصیات کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب ماضی میں بھی امریکہ میں سیاسی شخصیات پر حملوں اور سیکیورٹی خدشات کی مثالیں سامنے آتی رہی ہیں، جس کے بعد اس تازہ واقعے نے ایک بار پھر حفاظتی انتظامات پر بحث چھیڑ دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں