Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

امریکا کا چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ سمیت 2 افراد ہلاک

واشنگٹن (اوصاف نیوز)امریکی ریاست نارتھ ڈکوٹا میں چھوٹا طیارہ حادثے میں گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں پائلٹ اور ایک امریکی خاتون ہلاک ہوگئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ شمالی مینیپولس کے کرسٹل ایئرپورٹ سے پرواز کے فوری بعد حادثے کا شکار ہوگیا۔

بروکلین پارک پولیس کے مطابق طیارہ حادثے کی اطلاع مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجکر 51 منٹ پر موصول ہوئی۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ طیارہ گرنے کے فوری بعد اس میں آگ لگ گئی تھی۔

امریکی نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حادثے میں تباہ ہونے والا طیار بیچ ایف 33 اے طیارہ تھا اور جہاز گرنے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تفتیش جاری ہے۔
مزید پڑھیں: آج بروز پیر 27 اپریل 2026 سونے کی تازہ ترین قیمت

یہ بھی پڑھیں